پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے لیگل ایڈوائزر ناصر مسعود ایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے جموں کشمیر کے صدر کو ایک ارب روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا۔
نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری یاسین نے اپنے بیانات کے ذریعے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
ناصر مسعود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوامی جدوجہد کی بدنامی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام عوامی حقِ نمائندگی اور سچائی کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھا۔
یاد رہے 4 ستمبر کو پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر چودھری یاسین نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر بے بنیاد، جھوٹے اور غلط الزامات عائد کرتے ہوئے یہ موقف اپنایا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو بھارت فنڈنگ کر رہا ہے۔
Share this content:


