باغ (کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر کے باغ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت سے بائیس سالہ اقرا اعجاز کی موت واقع ہوگئی۔
کاشگل نیوز کے نامہ نگار کے مطابق ڈاکٹر شاہدہ جمال نو ماہ اس کا علاج کرتی رہی آخر میں ڈسٹرکٹ ہسپتال آنے سے انکار کردیا جس کے باعث مجبورا ًورثا اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے آئے ،یہاں پر ڈاکٹر کوثر نے فوری آپریشن کیا ،دن بھر عملے کی غفلت اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ انجکشن ڈوز لگنے سے اقرا جان کی بازی ہار گئی ۔
ورثا نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ دونوں شفٹ کے ڈاکٹر زاور سٹاف کو فوری معطل کیا جائے اور جواب دیا جائے کہ کیوں ہماری بچی کی جان لی ہے َ
ورثا کا کہنا تھا کہ ایم ایس پانچ گھنٹے کی تاخیر سے ورثا کے سامنے آئے ۔
واقعہ کے بعدپولیس کی بھاری نفری موقع پہ پہنچی گئی ۔
اے سی سید کلیم عباس سمیت دیگر انتظامی افسران ورثا کے درمیان موجود رہے ۔
کہا جارہا ہے کہ چھ گھنٹے تک انتظار کے بعد غفلت برتنے والے ڈاکٹرزکےصرف معطلی کا نوٹس جاری ہوئے ،اور انکوائری کمیٹی بنائی گئی جو ہسپتال کے عملے پر مشتمل ہے اور تین دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا مجازہو گا۔
مرحومہ کی تدفین انکے آبائی گاؤں دھڑے کردی گئی ۔
Share this content:


