راولپنڈی ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع باغ ملوٹ سے تعلق رکھنے والے ہائی کورٹ راولپنڈی کے وکیل راجہ عارف طاہر ایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی جموں وکشمیر کے صدر اور رکن اسمبلی چوہدری محمد یاسین کو ایک ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا۔
لیگل نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ راجہ عارف طاہر جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے فعال رکن اور حامی ہیں، جبکہ چوہدری یاسین نے حالیہ دنوں عوامی ایکشن کمیٹی پر بھارتی فنڈنگ اور ایجنٹ ہونے جیسے سنگین اور بےبنیاد الزامات عائد کیے تھے۔ وکیل نے ان الزامات کو کردار کشی اور ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکا مقصد عوامی ایکشن کمیٹی کو بدنام کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز کوٹلی کے وکلاء نے بھی اسی نوعیت کا ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس چوہدری یاسین کو ارسال کیا تھا، جس سے معاملہ مزید سنگین شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
Share this content:


