پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر کے ضلع نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر آٹھمقام میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 29 ستمبر کی دی گئی کال کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنایا جائے گا۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ 17 ستمبر کو آٹھمقام میں "حقِ مالکیت، حقِ حکمرانی کانفرنس” منعقد کی جائے گی جس میں نیلم ویلی کے نوجوانوں سمیت مختلف طبقات کے نمائندے شریک ہوں گے۔
میٹنگ میں ضلع نیلم کے تاوٴبٹ سے چلہانہ تک کی نوجوان قیادت نے شرکت کی اور کمیٹی کے فیصلوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
Share this content:


