راولپنڈی ( کاشگل نیوز)
جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی راولپنڈی اسلام آباد کا اجلاس گذشتہ روز 12 ستمبر راولپنڈی کچہری میں منعقد ہوا ۔
اجلاس کا ایجنڈا 29 ستمبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کی یکجہتی کے لئے راولپنڈی اسلام آباد میں پروگرام کا انعقاد اور کسی ممکنہ جبر کی صورت میں رد عمل پر حکمت عملی ترتیب دینا تھا۔
اجلاس میں شرکاء نے تجاویز دیں اور آخر میں جبار کاشر ایڈووکیٹ نے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا۔
جس میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی عوامی حقوق تحریک کی بھرپور حمایت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی تائید و حمایت کا اظہارکیا۔
اعلامیہ میں ریاستی جبر پر بھر پور ردعمل دیتے ہوئے احتجاج کا دائرہ کار نہ صرف راولپنڈی اسلام آباد بلکہ پاکستان بھر میں پھیلایا جائے گا ۔
پاکستان کے محنت کش طبقہ کو جموں کشمیر کے عوام کی تحریک کی حمایت و یکجہتی کی اپیل کرتے ہیں ۔
حالیہ دنوں میں عوامی ایکشن کمیٹیز کے احتجاج کے حق کو کالعدم کرنے اور پابندی لگانے کے خلاف سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں دائر رٹ کو ایڈمٹ ہونے کی مزمت کرتے ہیں یہ عوام کے آئینی اور تحریر تقریر اور انجمن کے بنیادی انسانی حقوق کے خلاف اقدام ہے اسے خارج فرمایا جائے۔
جموں کشمیر وکلاء ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام 18 ستمبر بروز جمعرات دن 2 بجے عوامی حقوق کانفرنس کے عنوان پر راولپنڈی کچہری میں کانفرنس رکھی گئی ہے جس میں راولپنڈی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز ، ہائ کورٹ بار ایسوسی ایشنز ، پنجاب بار کونسل ، پاکستان بار کونسل ، سپریم کورٹ بار ایسوسی سی ایشنز، محنت کشوں کی ٹریڈ یونینز ، صحافیوں کی یونینز اور قیادت، سول سوسائٹی انسانی حقوق کی تنظیموں اور راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم جموں کشمیر کی محنت کش عوام کو بھر پور شرکت کی اپیل کی جائے گی۔
اجلاس کا اختتام آواز دو ہم ایک ہیں نعرے کے ساتھ کیا گیا۔
Share this content:


