بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر دھماکے سے ایک کیپٹن سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
واقعہ کیچ کے تحصیل دشت اور مند کے درمیانی علاقہ میں پیش آیا جہاں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس حملے میں ایک آفیسر کیپٹن وقار کاکڑ سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں کیپٹن وقار کاکڑ ،نائیک جنید، نائیک عصمت ،لانس نائیک خان محمد اور سپاہی ظہور شامل ہیں۔
واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔
مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسندعسکری تنظیمیں متحرک وفعال ہیں جہاں ماضی میں فورسز پر بڑے بڑے مہلک حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہیں۔
رواں ماہ کے دوران بلوچستان میں پاکستانی فورسز کو کئی بار آئی ای ڈی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن میں متعدد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
Share this content:


