پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیرمیں 29 ستمبر کی عوامی تحریک کیلئے آگاہی مہم شدت کے ساتھ سے جاری ہے۔
29 ستمبر کے لاک ڈائون کمپین کے سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی دھوندار کے زیر اہتمام میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں گائوں کے بوڑھے بچوں اور نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی۔
باغ سے ممبر کور کمیٹی عابد شاھین، عوامی ایکشن کمیٹی باغ کے ممبران، سردار عثمان کاشر؛ الیاس کشمیری، عمر حیات، شہزاد حسرت، مولانا عبید الرحمن، ذوالفقار احمد نے شرکت کی۔
اس موقع پر دھوندار عوامی ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ۔
نومنتخب ممبران سے ممبر کور کمیٹی عابد شاھین نے حلف لیا۔
اجلاس میں 29 ستمبر کے لاک ڈائون اور عوامی جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Share this content:


