شوکت بلوچ کی ناگہانی وفات تمام آزادی پسندوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، جے کے پی این پی

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کی قوم پرست تنظیم جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی ( جے کے پی این پی)نے بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے جہد کار شوکت بلوچ کی اچانک اور المناک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شوکت بلوچ ایک پرعزم سیاسی کارکن تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچستان کی آزادی اور مظلوم اقوام کے حقوق کی جدوجہد کے لیے وقف کی۔ ان کی قربانیاں، استقامت اور غیر متزلزل عزم نے انصاف اور قومی آزادی کی تحریک میں ایک گہرا اثر چھوڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ناگہانی وفات نہ صرف بی این ایم بلکہ تمام اُن لوگوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے جو آزادی، انصاف اور انسانی وقار پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں بی این ایم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور شوکت بلوچ کے مشن اور نظریے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Share this content: