ایکشن کمیٹی ارکان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا سلسلہ جاری

مظفرآباد/کاشگل نیوز

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جمون کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی مظفرآباد ڈویژن کے خلاف ایف آئی آرز کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔

2 اکتوبر کو درج ہونے والی ایف آئی آر کے بعد، اسی روز لوہار گلی سے ایک اور ایف آئی آر سامنے آئی ہے، جس میں دفعات 453، 437، 435، 147، 145، 353، 186 اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (6 ATA) شامل کی گئی ہیں۔

نئی ایف آئی آر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے کور ممبر شوکت نواز میر کا نام ایک بار پھر شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ ایف آئی آر عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد سامنے آنے والی دوسری ایف آئی آر ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد بھی ایف آئی آرز کا سامنے آنا مشکوک عمل ہے، جو امن اور اعتماد کی فضا کو متاثر کر سکتا ہے۔

Share this content: