عدم اعتماد سے قبل وزیراعظم نے محکمہ برقیات کے ڈیڑھ ارب روپے کے منصوبے بھمبر منتقل کردیئے

مظفرآباد / کاشگل نیوز

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیراعظم  کا ایک بہت بڑا سیکنڈل بے نقاب ہوگیاجہاں انہوں نے اپنے عدم اعتماد کی کارروائی سے قبل محکمہ برقیات کے ڈیڑھ ارب روپے کے منصوبے بھمبر منتقل کردیئے۔

وزیر اعظم کے اس اسکینڈل پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پارسائی اور میرٹ کے دعویدار وزیراعظم نے جاتے جاتے برقی منصوبے اپنے ضلع کے نام کر دیے۔

ان کا کہنا ہے کہ یومِ سیاہ کی تعطیل کے دن بھمبر کے لیے منصوبوں کی بارش کردی گئی ،جہاں  27 اکتوبر کی فائلوں میں “گڈ گورننس” کا نیا کمال دیکھنے مل رہا ہے ۔

ڈیڑھ ارب سے زائد لاگت کے منصوبے ایک ہی دن میں منظور کرکے گڈ گورننس یا خود نوازی کی سوالات کھڑی کرگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میرپور سٹاک کے تمام کھمبے، تاریں اور سامان کاغذات میں بھمبر و برنالہ پہنچا دیے گئے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یومِ سیاہ کے روز حکومتی نوٹیفکیشن حیران کن ہے ۔ بھمبر کو نوازنے کی خفیہ چال بے نقاب ہوگئی ہے۔

جاتے جاتے وزیراعظم نے پاور ڈویلپمنٹ فنڈز کی بندر بانٹ کی اور بھمبر میں نئے گرڈ اسٹیشن، ٹرانسمیشن لائنز اور فیڈر منصوبے دیدیئے اور دیگر اضلاع کومحروم رکھا گیا۔

عوامی فنڈز کے منصوبے مخصوص ضلع میں منتقلی کو سیاسی درویش کی عملی کرامت قرار دیا جارہا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ وزیراعظم کی رخصتی سے پہلے بھمبر کو تحفہ “نئی انیشی ایٹو” کے نام پر پرانی چال ہے۔

Share this content: