پاکستانی مقبوضہ جموں و کشمیر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

باغ/ کاشگل نیوز

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کی یونین کونسل ناڑ شیر علی خان سنی میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔

نامعلوم شخص کی لاش پلاسٹک میں بند حالت میں برآمد کی گئی ہے ۔ لاش کی حالت اتنی خراب تھی کہ چہرے کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو حفاظتی اقدامات کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ منتقل کیا جا رہا ہے۔

عوام کی بڑی تعداد بھی واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر جمع ہو گئی۔

مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہو سکیں۔

پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً حکام کو دیں۔

یاد رہے کہ جموں کشمیر میں بھی پاکستانی فورسز اپنے ناقدین کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنا رہی ہے ۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ نعش بھی کسی جبری لاپتہ فرد کی ہوسکتی ہے۔

Share this content: