انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 سال 2025 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

میرپور/کاشگل نیوز

پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 سال 2025 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 کے امتحان میں کل 44,739 امیدواران نے اندراج کروایا، جن میں سے 43,861 طلبہ و طالبات امتحان میں شریک ہوئے۔

ان میں 40,911 ریگولر جبکہ 2,950 پرائیویٹ امیدوار شامل تھے۔

پری میڈیکل گروپ (ریگولر) کے امیدواران کی تعداد 12,492 ،پری انجینئرنگ گروپ (ریگولر) کے امیدواران کی تعداد 1,034،سائنس جنرل گروپ (ریگولر) کے امیدواران 7,643،علم و ادب گروپ کے امیدواران 17,233 جبکہ کامرس گروپ (ریگولر) کے امیدواران کی تعداد 1,909 رہی۔

پریس ریلیز کے مطابق کامرس گروپ (پرائیویٹ) میں 83 امیدواران نے امتحان میں حصہ لیا، جن میں سے 4 امیدواران نے 33 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے۔

Share this content: