باغ/ کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے باغ میں خواتین کی سماجی اور سیاسی آگاہی کے لیے خواتین ایکشن کمیٹی باغ کے زیر اہتمام ماہانہ اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے باغ میں خواتین کی سماجی اور سیاسی آگاہی کے لیے خواتین ایکشن کمیٹی باغ کے زیر اہتمام ماہانہ اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔
خواتین ایکشن کمیٹی باغ کے زیرِ اہتمام "22 اکتوبر 1947 ریاست جموں کشمیر پر قبائلی یلغار” کے عنوان سے منعقدہ سٹڈی سرکل میں خواتین ایکشن کمیٹی باغ کی ممبران نے شرکت کی۔
مقررین نے کہا کہ 22 اکتوبر 1947 وہ سیاہ ترین دن جب قبائلیوں نے ریاست جموں پر حملہ کر کے نا صرف ریاست جموں کشمیر کے تقدس کو پامال کیا بلکہ ریاست جموں کشمیر کے ساتھ کیے گئے معاہدہ قائمہ کو بھی ثبوتاژ کیا۔ قتلِ عام کیا، لوٹ مار کی، خاندان کے خاندان قتل کیے، خواتین کی عصمت دری کی گئی، خواتین کو باندیاں بنا کر لے جایا گیا، سر عام بازوں میں بیچی گئیں۔ غیر مسلم خاندانوں کے خاندان ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے۔
سرکل میں خواتین نے اس بات کا آعادہ کیا کہ ہم بحیثیت ریاست جموں کی خواتین ریاست میں ہونے والی دہشت گردی، قتلِ عام اور ریاست کی بیٹیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کی مذمت کرتی ہیں اور ریاست کی وحدت کی بحالی اور انسان دوست معاشرے کے قیام تک جہدوجہد جاری رکھنے کا عزم کرتی ہیں۔
Share this content:


