جنوبی وزیرستان : واناکیڈٹ کالج کے گیٹ پر خودکش دھماکا

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک خودکش بمبار نے وانا زری نور کیڈٹ کالج کے گیٹ پر دھماکہ کیا، جس کے بعد فائرنگ شروع ہوئی۔

دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک کسی قسم کی کوئی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب جیش الہند نامی ایک نئی گروہ نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں کیڈٹ کالج پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

گروپ نے حملہ آور کی شناخت سیفول عمر آفریدی کے نام سے کی۔

دھماکے کے حوالے سے اب تک حکومتی موقف سامنے نہیں آیا۔

Share this content: