انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دہلی دھماکے کی سازش کرنے والے بچ نہیں پائیں گے۔
بھوٹان کے دو روزہ دورے پر پہنچنے کے موقع پر نریندر مودی نے کہا کہ وہ بہت بھاری دل کے ساتھ یہاں آئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ اس دھماکے کی تحقیقات کرنے والی ایجنسیوں اور متعلقہ افراد کے ساتھ رات بھر رابطے میں رہے۔
’ہماری ایجنسیاں اس سازش کی تہہ تک جائیں گی اور اس کے پیچھے موجود افراد بچ نہیں پائیں گے۔
یاد رہے کہ پیر کی شام انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ کے میٹرو سٹیشن کے باہر ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد کی ہلاکت اور 20 افراد کے زحمی ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔
دوسری جانب انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی دھماکے کی تحقیقات کو جلد سامنے لایا جائے گا۔
انھوں نے کہا ہے کہ ’میں اپنے شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ملک کی ایجنسیاں مکمل تحقیقات کر رہی ہیں اور اس سانحے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘
Share this content:


