بھارتی کشمیر کے پولیس اسٹیشن میں دھماکہ،6 افراد ہلاک، 27 زخمی

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم6 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو گئے ہیں۔

انڈیا کے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق دھماکہ سرینگر کے مضافات میں موجود نوگام پولیس سٹیشن میں ہوا۔

پی ٹی آئی کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب حکام ہریانہ کے شہر فرید آباد سے ملنے والے دھماکہ خیز مواد کے بڑے ذخیرے سے نمونے نکال کر ان کی جانچ کر رہے تھے۔

حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد پولیس اہلکار اور فرانزک ماہرین ہیں۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ دھماکہ نئی دہلی میں ہونے والے ایک مہلک کار دھماکے کے چار دن بعد ہوا ہے، جس میں کم از کم آٹھ افراد مارے گئے تھے۔ انڈیا نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔

Share this content: