اسلام آباد: فورسز ہاتھوں مغوی صحافی سہراب برکت کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد / کاشگل نیوز

گذشتہ روز پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فورسز ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے صحافی سہراب برکت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے ایف آئی اے/ این سی سی آئی اے کو بذریعہ اٹارنی جنرل حکم دیا ہے کہ 11 بجے تک مغوی کو پیش کیا جائے!

کیس کی پیروی کرتے بیرسٹر سعد رسول نے عدالت کو بتایا کہ سہراب برکت پر کوئی ایف آئی آر سامنے آئی نا گرفتار کر کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، قاںون کے مطابق کسی بھی ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر عدالت کے سامنے پیش کرنا ضروری ہوتا ہے لیکن کسی قانون کی پاسداری نہیں کی گئی۔

اطلاعات ہیں کہ این سی سی آئی اے لاہور نے اسلام آباد سے گرفتار کر کے لاہور منتقل کیا ہے مگر ریمانڈ کے بغیر یہ بھی کیسے ممکن ہے؟ عدالت نے وفاق کو 11 بجے سہراب برکت کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ سہراب برکت ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے سفر کر رہے تھے جنہیں حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا۔

Share this content: