پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور پاکستان کے دیگر شہروں کے درمیان ٹرین سروس آج معطل رہے گی۔
محکمہ ریلویز کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔
اہلکار کا کہنا ہے کہ نہ صرف بین الصوبائی ٹرین سروس معطل کی گئی ہے بلکہ کوئٹہ اور بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کے درمیان مسافر ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کوئٹہ سے پنجاب اور سندھ کے درمیان پہلے متعدد ٹرینیں چلتی تھیں لیکن سابق آمر پرویز مشرف کے درو میں امن و امان کی صورتحالی کی خرابی اور پھر کورونا کی وبا کے بعد ان کی تعداد میں کمی کر دی گئی۔
اس وقت کوئٹہ اور دیگر شہروں کے درمیان تین مسافر ٹرینیں چلتی ہیں جن میں جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پیسنجر ٹرین شامل ہیں۔
ان میں جعفر ایکسپریس روزانہ کی بنیاد پر سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی پشاور تک جاتی ہے جبکہ بولان میل ہفتے میں دو روز کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلتی ہے۔
ریلویز اہلکار نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق آج کوئٹہ اور کراچی کے درمیان بولان میل کو بھی چلنا تھا تاہم سکیورٹی خدشات کی بنا پر اسے بھی کراچی کے لیے روانہ نہیں کیا گیا۔
رواں سال اب تک بلوچستان کے کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کے درمیان ٹرین سروس سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر متعدد بار ملتوی کی جا چکی ہے۔
Share this content:


