پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے کی 90 روزہ مدت مکمل ہونے کے باوجود حکومتی بدعہدی کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل کے تعین کے لیے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ضلع نیلم ویلی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
یہ اجلاس مورخہ 3 جنوری 2026 بروز ہفتہ بوقت 11 بجے دن بمقام اٹھمقام منعقد ہوگا، جس میں ضلع نیلم ویلی کے تمام کارکنان، عہدیداران اور کور ممبران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کے احتجاجی و عوامی اقدامات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ضلع نیلم ویلی کے کور ممبر شوکت نواز میر نے تمام کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ مشترکہ حکمت عملی طے کی جا سکے۔
Share this content:


