مظفرآباد / کاشگل نیوز
حکومت پاکستان نے مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل کے حوالے سے 9 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کر دیا ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے وزارت قانون و انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری، قانونی مشیر اور کنسلٹنٹ کو رکن تجویز کیا ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کی حکومت نے وزیر قانون میاں عبدالوحید، مسلم لیگ ن کے اہم رہنما و قانون دان سردار طاہر انور ایڈووکیٹ اور پیپلز پارٹی لائر ونگ کے جنرل سیکرٹری راجہ اعجاز احمد ایڈووکیٹ کو رکن نامزد کیا ہے۔
ایکشن کمیٹی کی جانب سے راجہ امجد علی خان ایڈووکیٹ، سردار ارباب ایڈووکیٹ اور سعد انصاری ایڈووکیٹ کو نامزد کر رکھا ہے۔
امجد علی خان کی فی الوقت کوئی سیاسی وابستگی نہیں ہے، جبکہ دیگر دو ممبران جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے دو گروپوں کے عہدیدار بھی ہیں۔
نورکنی کمیٹی میں تین اراکین کا تعلق پونچھ سے ہے۔
Share this content:


