گلگت / کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے قوم پرست ،حق پرست اور ترقی پسند جماعتوں کا اہم نشست منعقد ہوئی ہے۔
گلگت میں گلگت بلتستان کی قوم پرست، حق پرست اور ترقی پسند سیاسی جماعتوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ آنے والے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی غور و عوض کیا گیا۔
اجلاس میں شریک رہنماؤں نے گلگت بلتستان کو درپیش آئینی، سیاسی اور عوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ آنے والے انتخابات میں عوامی حقوق، آئینی شناخت اور بااختیار نظام کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانا ناگزیر ہے۔
شرکاء نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو طویل عرصے سے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، جس کے باعث عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ انتخابی عمل کو محض اقتدار کی جنگ کے بجائے عوامی حقوق کی جدوجہد کا ذریعہ بنایا جائے۔
اجلاس کے اختتام پر رہنماؤں نے مستقبل میں مشاورت کے عمل کو جاری رکھنے اور ممکنہ انتخابی اتحاد، مشترکہ امیدواروں اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے مزید اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
Share this content:


