انڈیا نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی

تہران میں انڈین سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ایران سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔

ہندوستان ٹائمز سمیت کچھ ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے حکومت کی ٹریول ایڈوائزری کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ تہران میں انڈین سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کو کہا ہے۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ ’ایران میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر، فی الحال ایران میں موجود انڈین شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دستیاب ذرائع نقل و حمل کے ذریعے ایران چھوڑ دیں۔‘

تہران میں انڈین سفارت خانے نے پانچ جنوری کو ہی اپنے شہریوں سے کہا تھا کہ ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ مسلسل بدامنی، سلامتی کی صورتحال اور ڈونلڈ ٹرمپ کی بار بار وارننگ کے بعد کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کو کہا ہے۔

Share this content: