پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی کے علاقے صدر میں واقع گُل پلازہ میں آگ لگنے سے اب تک 5 افراد کی ہلاکت اور 20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
اتوار کو کراچی میں ریسکیو 1122 کے ترجمان حسان خان نے میڈیا کو بتایا کہ صدر میں واقع 8000 مربع گز پر محیط عمارتوں میں لگنے والی ’آگ انتہائی شدید ہے اور اسے بجھانے کا عمل پورا ہونے میں ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔‘
انھوں نے اس واقعے میں پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آگ پر قابو پانے کے لیے 20 سے زیادہ فائر بریگیڈ ٹرک، واٹر باؤزرز اور سنارکلز موجود ہیں۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گل پلازہ میں 1200 دکانیں ہیں اور ان میں جلدی آگ پکڑنے والا سامان، جیسے کہ پلاسٹک فوم، کپڑا، قالین اور پرفیوم وغیرہ موجود ہیں۔
حسان خان کے مطابق عمارت انتہائی پرانی ہے اور آگ سے اس کے گرنے کا خدشہ بھی موجود ہے، اس وجہ سے ریسکیو آپریشن غیر معمولی احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔
Share this content:


