کشمیر میں بارش و برفباری بدستور جاری، نظام زندگی متاثر

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 22 فروری سے شروع ہونے والا بارش و برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث نظام زندگی متاثر ہے۔بالائی علاقوں میں کئی کئی فٹ برف نے اپنی چادر اوڑھ لی ہے۔

دھائیوں بعد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں برف نے اپنا جلوہ دکھایا ہے۔

بارش و برفباری کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہے اور انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکارہے ۔

بارش و برفباری کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

کشمیر میں بارش و برف باری کے باعث مختلف شاہراہوں اور سیاحتی مقامات پر سفری صورتحال متاثر ہوئی ہے۔

پاکستانی کشمیر کی مرکزی شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔

کوہالہ تا راولاکوٹ شاہراہ پر بعض مقامات پر دو فٹ تک برف موجود ہونے کے باعث سفر غیر موزوں ہے۔

شاہراہِ نیلم بھی برفباری کے سبب آمدورفت کے لیے محفوظ نہیں۔

بالائی سیاحتی مقامات مکمل طور پر برف سے ڈھک چکے ہیں۔

زیریں علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔

تمام سیاحتی مقامات برفباری کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

عوام الناس اور سیاحوں سے گزارش کی گئی ہے کہ بارش اور برفباری کے دوران غیر ضروری سفر، بالخصوص سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے گریز کریں۔

Share this content: