فکرِ قربان علی انقلابی کنونشن میں جے کے این ایس ایف کی نئی مرکزی کمیٹی کا انتخاب

جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) کے زیرِ اہتمام فکرِ قربان علی انقلابی کنونشن منعقد ہوا، جس میں تنظیم کی نئی مرکزی کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ رہنماؤں کو آئندہ مدت کے لیے ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

نئی مرکزی قیادت میں مرکزی صدر، طاہر مجتبیٰ (میرپور) نائب صدر اسجد رحیم (پونچھ)، جنرل سیکرٹری حسنین احمد تقی (چکسواری)، چیف آرگنائزر حماد خوشحال (کوٹلی)، چیئرمین اسٹڈی سرکل ذیشان عطا (میرپور)، سیکرٹری نشر و اشاعت عباد احمد کھوکھر (نیلم)، سیکرٹری فنانس نوئل ولیم (میرپور)، سنٹرل کمیٹی ممبران منیب مشتاق (باغ) اور ذیشان حیدر (میرپور) منتخب ہوئے۔

JKNSF-Election-2 فکرِ قربان علی انقلابی کنونشن میں جے کے این ایس ایف کی نئی مرکزی کمیٹی کا انتخاب

انتخابات کے بعدحلف برداری کی تقریب میں نومنتخب عہدیداران نے قومی آزادی، سماجی خوشحالی، غیر طبقاتی معاشرے اور مارکسزم ،لینن ازم،ماؤ ازم کے اصولوں کے مطابق تنظیم کو منظم کرنے کا حلف اٹھایا۔

حلف برداری مزدور رہنما ظفر مزدور اور فکرِ قربان علی کے فکری دھارے میں "شعور کی سرگوشی” کو عام کرنے والے رہنما نغمان عارف کمپلوی نے کرائی۔

Share this content: