فورسز کی فائرنگ سے4 شہریوں کی ہلاکتیں سکیورٹی اہلکاروں کی نااہلی ہے، وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواکے علاقے وادی تیرہ میں پاکستانی فوج کے حملے میں کئی معصول بچیاں ہلاک ہوگئیں۔

صوبہ خیبر پختونخواکے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ’وادی تیراہ میں ایک بار پھر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے عام شہری نشانہ بنے ہیں، جس کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔‘

وزیر اعلیٰ کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 4 اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

سہیل آفریدی نے لکھا کہ یہ ’کولیٹرل ڈیمیج‘ (غیر ارادی نقصان) وہاں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔

وزیر اعلیٰ کے مطابق صوبائی حکومت ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور اس غم کے وقت انھیں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

Share this content: