باغ: 8 مارچ کو محنت کش خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے نشست کا اعلان

پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے علاقے باغ میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ برانچ کا اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا جس میں متحرک ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محنت کش خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 8 مارچ کو پارٹی باغ برانچ کے زیر اہتمام ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر خواتین کے حقوق کے حوالے سے نعرہ بھی پیش کیا گیا:


"کمتر ہو نہ حاوی ہو، عورت کا حق مساوی ہو”

اجلاس میں پارٹی کی 6ویں قومی کانگریس کے لیے، جو 10 اپریل کو میرپور میں منعقد ہوگی، باغ برانچ کی جانب سے الیکٹرول کالج کے ممبران کا انتخاب کیا گیا۔

منتخب ممبران کی تفصیلات انتخابی بورڈ کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

کرن کنول نے اس عمل کی نگرانی کی اور انتخابی مرحلے کی تکمیل کی تصدیق کی۔

اجلاس میں کامریڈ یونس تریابی کی یاد میں ایک تعزیتی سیشن بھی منعقد کیا گیا۔

مقررین نے کہا کہ کامریڈ یونس تریابی نے اپنی پوری زندگی فکرِ قربان علی پر مستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہد کرتے ہوئے تحقیقی اور ادبی خدمات انجام دیں۔

ضلعی صدر کامریڈ یونس تریابی کے انتقال کو پارٹی کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

چیف آرگنائزر شہزاد حسرت نے کہا کہ پارٹی کامریڈ یونس تریابی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Share this content: