پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹبلری کے کیمپ پر نامعلوم افراد نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا ہے جس میں پانچ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
کرک پولیس کے ترجمان کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ریسکیو کی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ایمبولینس پر دوبارہ فائرنگ کی گئی۔
ترجمان کے مطابق اس حملے میں تین اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک ریسکیو اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں لانس نائیک عادل خان، سپاہی آئین خان اور سپاہی مراد گل شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق زخمیوں میں حوالدار صابر، سپاہی آمین، سپاہی زوہیب، سپاہی مراد اور سپاہی یوسف شامل ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
Share this content:


