گلگت / کاشگل نیوز
پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مزید 6 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار افراد کو شناخت پریڈ کی غرض سے 14 روز کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسی مقدمے میں پہلے سے گرفتار گلگت بلتستان کے 7 طلباء کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں اس مقدمے کے سلسلے میں گرفتاریوں کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا ہے اور مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ یہ گرفتاریاں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، جس کے بعد حکام نے متعدد افراد کو حراست میں لیا۔
حکام کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ مزید پیش رفت عدالت میں آئندہ سماعت پر سامنے آئے گی۔
Share this content:


