افغانستان کا پاکستان پر فضائی حملوں کا الزام، شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ

افغان طالبان کی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے جمعرات کو ایک بار پھر افغانستان کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں جن میں عام شہری نشانہ بنے۔

طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستانی فوج نے کابل، قندھار، پکتیا، پکتیکا اور دیگر کچھ علاقوں میں بمباری کی ہے۔

ان کے مطابق بعض مقامات پر شہریوں کے گھر تباہ ہوئے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچے مارے گئے، جبکہ کچھ جگہوں پر ایسی خالی جگہوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں کوئی موجود نہیں تھا۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ فضائی حملوں کے دوران قندھار ایئرپورٹ کے قریب نجی ایئرلائن Kam Air کے فیول ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

طالبان ترجمان نے ان حملوں کو جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عام شہریوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم اس حوالے سے پاکستانی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Share this content: