گلگت بلتستان : ایڈوکیٹ رضوان علی جبری لاپتہ ، عوام میں شدید تشویش، احتجاج کی دھمکی

نگر/کاشگل نیوز

گلگت بلتستان کے ضلع نگر یوتھ آرگنائزیشن کے صدر ایڈوکیٹ رضوان علی کو گزشتہ رات دنیور کے علاقے سے نامعلوم افراد کی جانب سے جبری طورپر گمشدہ کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر تنظیم نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تنظیم کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایڈوکیٹ رضوان علی کو فوری طور پر بازیاب کر کے ان کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر رضوان علی کو جلد بازیاب نہ کیا گیا تو تنظیم بھرپور احتجاج کرے گی، جس میں شاہراہ قراقرم کی بندش سمیت دیگر سخت اقدامات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

نگر یوتھ آرگنائزیشن نے عوام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے کے خلاف آواز بلند کریں اور مغوی کی بحفاظت بازیابی کے لیے کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں سیاسی کارکنانکے خلاف مکمل ریاستی کریک ڈائون جاری ہے ۔کئی ریاست ناقد سیاسی کارکنان اوررہنمائوں کو گرفتارکیا گیا ہے جبکہ شبیر مایار ایک برس سے زائد عرصے سے نظر بندہیں۔

سیاسی مخالفین کے خلاف ریاستی جبر نے عوام میں شدید تشویشناک صورتحال کو جنم دیا ہے۔

Share this content: