بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی سے اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ شادی کور جانے والی ایک پک اپ گاڑی اپنے تمام مسافروں سمیت لاپتہ ہوگئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق گاڑی میں سوار 8 افراد میں3 خواتین اور 2 بچے (جن میں ایک شیرخوار بھی شامل ہے) اور تین مرد شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد پاک اومان اسپتال میں علاج کے بعد واپس اپنے گائوں جا رہے تھے کہ پسنی اور شادی کور کے درمیان لاپتہ ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کو دو دن گزر گئے ہیں لیکن نہ تو مسافروں کا کوئی پتہ چل سکا ہے اور نہ ہی گاڑی کا کوئی نشان ملا ہے۔
متاثرہ خاندانوں نے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں جاری پاکستانی فورسز کی جبری گمشدگیوں کی غیر انسانی پالیسی سے خطے میں انسانی بحران نے جنم لیا ہے ۔ تاہم اب تک اس واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔
Share this content:


