پاکستان کے زیر انتظام باغ میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ برانچ کے زیر اہتمام "لوک رنگ انقلابی شام” کے عنوان سے ایک ثقافتی بزم کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی ممبران کے ساتھ ساتھ عوامی ایکشن کمیٹی باغ کے متحرک کارکنان نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ساجد امین تھے جبکہ صدارت رابعہ رابی نے انجام دی۔ بزم میں خطے کے معروف طبلہ نواز، گائیک اور شاعر بھی شریک ہوئے جنہوں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔
یہ بزم دو سیشنز پر مشتمل تھی اور تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہی۔ شرکاء نے موسیقی، شاعری اور دیگر ثقافتی رنگوں سے بھرپور محفل کو سراہا۔
تقریب کے اختتام پر ثقافتی پروگرام کی ماہانہ بزم کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ پارٹی نے بزم میں شرکت کرنے والے تمام دوستوں اور فنکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے پروگرام خطے کی ثقافت اور عوامی شعور کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
Share this content:


