بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی علاقے جیونی میں مسلح افراد نے پاکستان کوسٹ گارڈز ٹیم کے اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق واقعہ جمعے کی شام سمندری حدود کے قریب پیش آیا، جہاں اہلکار معمول کے گشت پر مامور تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ جیونی کے ساحلی مقام کنٹانی کے “مچیں کاپر” کے قریب پیش آیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے قریب پہنچ کر اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کارروائی کے فوراً بعد فرار ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور مبینہ طور پر اہلکاروں کے ہتھیار اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔
حکام کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
تاحال کسی تنظیم نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
Share this content:


