پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کےضلع باغ کے مضافاتی علاقے ارجہ میں واقع نالہ ماہل میں 2 نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں نوجوان گرمی کی شدت کے باعث نالے میں نہانے کے لیے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں نوجوانوں کا تعلق دھیرکوٹ کے گاؤں ڈب سے ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کی گئی۔
ریسکیو کارروائی کے دوران دونوں نوجوانوں کی میتیں نالے سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے نالہ ماہل میں اس طرح کے متعدد حادثات ماضی میں بھی رونما ہو چکے ہیں۔
Share this content:


