ویمن یونیورسٹی باغ کی طالبات کا احتجاج جائز ہے، بنیادی حقوق سلب نہیں کیے جا سکتے،کرن کنول

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی سیکرٹری نشرواشاعت کرن کنول نے وویمن یونیورسٹی کی طالبات کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ ٹائمنگ ایشو اور اضافی کرایے کے خلاف وویمن یونیورسٹی باغ کی طالبات کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وویمن یونیورسٹی باغ کی طالبات کا اضافی کرا یے اور ٹرانسپورٹ ڈسپلن کے خلاف احتجاج کرنا انکا بنیادی حق ہے۔ وویمن یونیورسٹی باغ ایک سرکاری ادارہ ہونے کے باوجود طالبات سے بھری بھرکم اکڈامک، ہاسٹل، ٹرانسپورٹ اور دیگر چارجز ہتھائے جاتے ہیں جو محنت کش مزدور طبقے پر اضافی بوجھ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سمسٹر سسٹم کے تحت پہلے ہی محنت کش طلبہ سے لاکھوں روپے فیس کی مد میں ہتھیائے جاتے ہیں جو والدین اپنا پیٹ کاٹ کر ادا کرتے ہیں، اوپر سے مزید بوجھ ناقابل برداشت اور تعلیم کے نام پر غریبوں سے روٹی کا نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔

کرن کنول نے کہا کہ ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طالبات کے مسائل کو فی الفور حل کیا جائے۔

Share this content: