ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم احمد ہمارے تحویل میں ہے ، بی ایل اے

بلوچستان کی آزادی کے لئے سرگرم و متحرک مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے ) نے پاکستان کی ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم احمد کی حراست کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

میڈیا کو جاری اپنے ایک مختصر بیان میں تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ قابض پاکستان کے وزارت دفاع کے ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ڈپٹی ڈائریکٹر و کمانڈنگ افسر وسیم احمد ہماری تحویل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے انہیں قلات کے مرکزی شاہراہ پر شناخت کے بعد حراست میں لیا۔ یہ کارروائی بی ایل اے کے انٹیلی جنس ونگ زراب کی فراہم کردہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر سرانجام دی گئی۔

ترجمان کے مطابق مزید تفصیلات جلد میڈیا میں جاری کی جائیں گی۔

تنظیم نے زیر حراست افسر وسیم احمد کی تصویر بھی جاری کردی ہے ۔

Share this content: