گلگت بلتستان میں ملک فیملی کا گرفتار ایڈووکیٹ تعارف عباس کی فوری رہائی کا مطالبہ

پاکستان کے زیرا نتظام گلگت بلتستان کے علاقے استور میں ملک فیملی کے دوسرے اہم مشاورتی اجلاس میں فرزند فینہ، فرزند استور اور فرزند گلگت بلتستان، قومی حقوق کے علمبردار قوم پرست رہنماء ایڈووکیٹ تعارف عباس کی بلاجواز گرفتاری اور انہیں الیکشن سے دور رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اجلاس میں شریک مقررین نے کہا کہ ایڈووکیٹ تعارف عباس عوامی حقوق کی توانا آواز ہیں، اور ان کے خلاف کارروائی عوامی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی اختلافات کو انتقامی کارروائیوں کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔

اجلاس میں ریاست اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ ایڈووکیٹ تعارف عباس کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور انہیں سیاسی و جمہوری سرگرمیوں میں حصہ لینے کا مکمل حق دیا جائے۔

اجلاس کے تمام شرکاء نے اس مطالبے کی متفقہ طور پر تائید کی۔

ہم ملک فیملی کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے حق و سچ کی آواز بلند کرتے ہوئے ایڈووکیٹ تعارف عباس کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

Share this content: