پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع حویلی میں کھائی میں رکشہ گرنے کے واقعے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
کشمیر پولیس کے مطابق حادثہ ضلع حویلی کے علاقے خورشید آباد میں پیش آیا تھا جہاں ابتدا میں 2 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے مزید 5 زخمی دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ہلاک افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
افسوسناک حادثے پر وزیرِ اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے سانحے پر ضلع حویلی میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے حادثے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
Share this content:


