راولاکوٹ میں دھرنے پر پولیس کاکریک ڈاؤن، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے علاقے دریک عیدگاہ میں دھرنے کے شرکاء پر علی الصبح پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ اور جھڑپوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران مظاہرین کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی، جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو بعض مقامات پر پیچھے ہٹنا پڑا۔

دوسری جانب کریک ڈاؤن کے باوجود دریک عیدگاہ میں لوگوں کی بڑی تعداد ایک مرتبہ پھر جمع ہونا شروع ہو گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق شہری علی الصبح سے ہی عیدگاہ کا رخ کر رہے ہیں اور علاقے میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔

Share this content: