دسویں روز بھی کشمیر میں تالا بند ، ویل جام ہڑتال جاری

مظفرآباد سمیت خطے کے تمام شہروں میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔

پاکستان زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سمیت متعدد شہروں کے پٹرول پمپ پر پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجودہ ہے تاہم پٹرول کی ترسیل نہیں کی جارہی۔

خطے میں انٹرنیٹ سروس کو بند ہوئے 13 دن مکمل ہو چکے ہیں۔

مظفرآباد میں فورسزز کی جانب سے مختلف اوقات میں فلیگ مارچ بھی کیے جا رہے ہیں۔

دو روز تک جاری رہنا والا اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو چکا ہے۔

دوسری جانب راولاکوٹ میں حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا دھرنا بھی جاری ہے۔

Share this content: