رپورٹ: فرحان طارق
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال جاری ہے جسے اب 16 مکمل ہوچکے ہیں۔
لاک ڈ ائون سے خطے کے تمام تعلیمی ادارے بند بھی ہیں جبکہ19 دنوں سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔
انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کے باعث طلبہ آن لائن کاروبار کرنے والے لوگ پریشان ہیں ،وہیں بینکنگ نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔
دارالحکومت مظفرآباد میں سبزی فروٹ کی دکانوں دوا خانوں کے علاوہ تمام کاروباری سر گرمیاں معطل تاہم پٹرول پم پر پٹرلیم مصنوعات کے ہونے کے باوجود پٹرول عام شہریوں کے لیے دستیاب نہیں۔
دوسری جانب دوروز قبل ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے مقامی روز نامہ شاداب سے وابستہ رپوٹر سردار اویس کو پولیس کی جانب سے زیر حراست لیا گیا تھا جس پر ایس ایس پی باغ عباس علی نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بہت سے لوگوں کے گرفتار کیا گیا ہے سرار اویس کا معلوم نہیں ہے ۔
حکومت کی جانب کالعدم قرار دی جانے والی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 25جون سے اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرنا ہے۔
Share this content:


