مولانافضل الرحمان اور سعد رفیق کا کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

اسلام آباد/ کاشگل نیوز

پاکستان کے سیاسی و مذہبی جماعت جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کےرہنما سعد رفیق نے اپنے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ دھرنا ختم ہو سکتا ہے مگر زخم نہیں بھریں گے،حکومت مذاکرات میں مخلص نہیں تو عوام کو سچ بتاؤں گا،۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر حکومت ہٹ دھرمی پر قائم رہی اور سنجیدگی سے بات سننے کو تیار نہ ہوئی تو وہ عوامی ایکشن کمیٹی کو واضح طور پر بتا دیں گے کہ حکومت مذاکرات میں مخلص نہیں۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اسی روز اس معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے بعض مطالبات سے اختلاف کے باوجود کشمیریوں کی حب الوطنی یا پاکستان سے وابستگی پر سوال اٹھانا نامناسب ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مسلسل سختی سے دھرنا تو ختم ہو سکتا ہے، لیکن عوام کے دلوں میں پیدا ہونے والے زخم نہیں بھریں گے۔

انہوں نے حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی دونوں پر زور دیا کہ لچک کا مظاہرہ کریں اور مذاکرات کے ذریعے قابلِ قبول حل نکالیں، کیونکہ وفاقی حکومت، سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں کو اعتماد میں لیے بغیر یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔

Share this content: