ٹورنٹو/ کاشگل نیوز
جموں کشمیر کمیونٹی کینیڈا کی جانب سے شوکت نواز میر کی غیر قانونی اور غیر آئینی گرفتاری کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں کمیونٹی کے ارکان اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین نے شوکت نواز میر کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکام کے اقدامات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو سیاسی انتقام اور ہراسانی کا نشانہ بنانا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
مظاہرے کے دوران شرکاء نے عالمی برادری اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ریاست اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
کشمیری عوام کے خلاف قتل، غیر قانونی گرفتاریوں، ہراسانی اور سیاسی انتقام کے سلسلے کو فوری طور پر روکا جائے۔
خطے میں جاری دیگر نوآبادیاتی ہتھکنڈوں کا فوری اور مستقل خاتمہ کیا جائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے حقوق کی پامالی کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری رہے گا جب تک کہ انہیں ان کے جائز حقوق نہیں مل جاتے۔
Share this content:


