بھارت میں ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ میرا اپنا ملک ہو، افغان طالبان وزیر کی دورہ بھارت میں گفتگو

افغانستان کے طالبان وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو اسٹاک مولوی عطااللہ عمری کا دورہ بھارت جاری ہے۔

افغانستان کے وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو اسٹاک مولوی عطااللہ عمری نے اپنے پہلے دورہ بھارت کے دوران مختلف بھارتی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

مولوی عطااللہ عمری نے دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کا بھارت کا پہلا دورہ ہے، بھارت پہنچنےکے پہلے ہی دن سے میرا بھارتی حکومت، وزیر خارجہ اور دیگر تمام افراد کی جانب سے نہایت گرمجوشی سے استقبال کیاگیا۔

افغان وزیر نے مزید کہا کہ بھارت میں انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اپنے ہی لوگوں کے درمیان موجود ہوں، انہوں نے کہا ایسا لگتا ہے جیسے یہ ہمارا اپنا ملک ہو ۔

ایک موقع پر انہوں نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جیساکہ آپ نے ذکر کیا ہمارا اور آپ کا ڈی این اے ایک ہی ہے۔

یاد رہےکہ اس سے قبل بھی افغانستان کے کئی سیاسی رہنما اور وزیر بھارت کا دورہ کرچکے ہیں۔

Share this content: