راولاکوٹ شہر میں گزشتہ 52 روز سے نافذ کرفیو کے دوران حالات بدستور کشیدہ ہیں، جبکہ گزشتہ 48 روز سے جاری دھرنے کے شرکاء نے کرفیو توڑتے ہوئے شہر میں داخل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھرنے کے شرکاء مختلف راستوں سے راولاکوٹ شہر کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب شہر کے اندر اور داخلی راستوں پر فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق عوام نے شہر میں چاروں اطراف سے داخل ہونے کی حکمت عملی اختیار کی ہے، جس کے باعث صورتحال انتہائی حساس قرار دی جا رہی ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر نقل و حرکت محدود ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے حالات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
تاحال کسی ناخوشگوار واقعے کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم صورتحال مسلسل تبدیل ہو رہی ہے اور مزید پیش رفت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
Share this content:


