راولاکوٹ شہر میں اس وقت حالات انتہائی کشیدہ بتائے جا رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب مختلف علاقوں سے آنے والے احتجاجی قافلے تمام رکاوٹوں کے باوجود اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ متعدد مقامات پر کشیدگی کے باعث صورتِ حال مسلسل تبدیل ہو رہی ہے۔
علاقے میں شدید تناؤ پایا جاتا ہے جبکہ مزید تفصیلات اور سرکاری مؤقف کا انتظار ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
Share this content:


