پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جیک) کے لانگ مارچ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے لانگ مارچ کے شرکا پر فائرنگ کی تاکہ انہیں پیش قدمی سے روکا جائے ۔
فورسز کی فائرنگ سے درجنوں افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ 5 کی تصدیق ہوچکی ہے ۔
ابتدائی اور غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اب تک پانچ شہری ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں جیک کے کور ممبر عمر نذیر کشمیری کے بھائی عثمان نذیر بھی شامل بتائے جا رہے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق رات تقریباً آٹھ بجے شہر کی بجلی بھی بند کر دی گئی، جبکہ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
تاہم، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔
مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ ہسپتالوں پر فورسزز نے قبضہ کر رکھا ہے۔
Share this content:


