پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں کشیدگی بدستور برقرار ہے، جہاں کھائی گلہ سے آنے والا قافلہ چاندنی چوک پہنچ گیا ہے جبکہ مختلف مقامات پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
مقامی صحافی حارث قدیر کے مطابق کھائی گلہ سے آنے والے قافلے کے کم از کم چار افراد فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد کم از کم 11 ہو گئی ہے، تاہم سرکاری سطح پر ان اعداد و شمار کی تصدیق نہیں کی گئی۔
دوسری جانب عید گاہ سے آنے والا قافلہ اس وقت چنار چوک میں موجود ہے، جہاں صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔ علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جبکہ شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
تاحال حکام کی جانب سے جانی نقصان یا فائرنگ کی وجوہات کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
Share this content:


