پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان جاری جھڑپوں کے دوران متعدد ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق راولاکوٹ میں اب تک 21 افراد کے ہلاک ہونے اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب میرپور میں احتجاج کے دوران بھی فائرنگ کی اطلاعات ہیں، جہاں ابتدائی دعووں کے مطابق 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ان اعداد و شمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کی جانب سے بھی تاحال کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ مزید تفصیلات سامنے آنے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
Share this content:


